ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پہلی میٹنگ کی صدارت کے دوران ماتحت افسران و سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیں ۔
افسران و اہلکار بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض ادا کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر
شاہرات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مسافروں کی خدمت و حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
کرپشن و بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے۔ بی اے ناصر
پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر

ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ چارج سنبھالتے ہی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران سے میٹنگ کی اور محکمانہ امور پر بریفنگ لی۔
 تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر اس سے قبل بطور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے میٹنگ کی صدارت کے دوران افسران و اہلکاروں کو بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پی ایچ پی کے عزم محفوظ شاہرات محفوظ عوام کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مسافروں کی خدمت و حفاظت کے لیے کوئی کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے تحت کرپشن و بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 239 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, May 9, 2022