آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
سینئر افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سینئر افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ کہ سفاک ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

(ہینڈ آؤٹ 238 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, May 9, 2022