آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سرگودھا کے نجی بینک میں کریکر حملے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سرگودھا کے نجی بینک میں کریکر حملے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
 واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کروانے کا حکم
سی سی ٹی وی فوٹیجز اور فارنزک شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا کے نجی بینک میں کریکر حملے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور فارنزک شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کی جائے اور انہیں جلد از جلد پابند سلاسل کیاجائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے اورسرگودھا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے حملے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور ملزمان کو گرفتاری کے بعد سخت سزا دلائی جائے گی  

(ہینڈ آؤٹ 237 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, May 9, 2022