آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پاکپتن میں ایم پی اے میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پاکپتن میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ افسران متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے

(ہینڈ آؤٹ 234 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, May 6, 2022