پنجاب پولیس اوکاڑہ کا بروقت ایکشن، قبر سے نعش نکال کر بے حرمتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس اوکاڑہ کا بروقت ایکشن، قبر سے نعش نکال کر بے حرمتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ جادو ٹونے کی غرض سے بچی کی نعش کو نکالا تھا۔ڈی پی او اوکاڑہ
 ملزمان سے تفتیش کا دائرہ کاروسیع کر دیاگیا ہے تاکہ اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار

۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل گلزار نے تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود میں قبر /نعش کی بے حرمتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نعیم اور سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ جادو ٹونے کی غرض سے بچی کی نعش کو نکالا تھا۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا دائرہ کاروسیع کر دیاگیا ہے تاکہ اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی.

(ہینڈ آؤٹ 233 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, May 6, 2022