آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر خراج تحسین

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر خراج تحسین
ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ راؤ سردار علی خان
ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی اور بہادری سے دوران سروس منفرد مقام حاصل کیا۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب پولیس ایس ایس پی محمداشرف مارتھ جیسے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید کے پچیسویں یوم شہادت پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ایس ایس پی محمد اشرف مارتھ شہید کی شہادت کے بعد گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ان سے منسوب کردیا گیا۔پنجاب پولیس گوجرانوالہ نے اپنے بہادر سپوت ایس ایس پی محمداشرف مارتھ شہید کا پچیسواں یوم شہادت روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سردار موارہن خان نے اشرف شہید مارتھ پولیس لائنز گوجرانوالہ میں یادگار شہداء پر پھولوں کی ریت چڑھائی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی

(ہینڈ آؤٹ 232 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, May 6, 2022