آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سمند والا، میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سمند والا، میانوالی میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور جلد از جلد گرفتار کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے میانوالی کے علاقہ سمندوالا میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پائی خیل کے علاقہ سمند والا میانوالی میں دو خاندانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی میں 3 افراد  کے قتل اور 04 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک اور ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے ہمراہ خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈی پی او میانوالی نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور ذمہ داران کا تعین کرکے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ڈی پی او میانوالی نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر امیر عباس کھیمٹہ، ایس ایچ او تھانہ پائی خیل، ایس ایچ او تھانہ موچھ، ایس ایچ او تھانہ صدر، انچارج سی آئی اے سٹاف میانوالی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرانزک سائنس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوائد اکٹھے کر لئے جبکہ مقتولین اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی  نے ٹراما سنٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں زخمیوں کی حالت چیک کی۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، بقیہ ملزمان FIR کراس ورژن کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 231 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, May 5, 2022