آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں نماز عید اجتماعات اور تفریحی مقامات کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش

آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں نماز عید اجتماعات اور تفریحی مقامات کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش
صوبہ بھر میں 24743  مساجد، امام بارگاہوں اور 782 کھلے مقامات پر عید اجتماعات کے سکیورٹی فرائض 43427 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کاروں نے سر انجام دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہا۔۔۔
پولیس ٹیمیں مستقبل میں بھی اسی طرز پر فرائض کی بہترین ادائیگی سے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے عید الفطر پر صوبے کے تمام اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کے بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پوری فورس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ فورس کے نام جاری پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنجاب پولیس نے عید الفطر پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ہے جس پر میں کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک تک تمام افسران و اہلکاروں کو فرائض کی بہترین ادائیگی پر شاباش دیتا ہوں جن کی ان تھک محنت اورفرض شناسی سے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ صوبہ بھر میں 24743  مساجد، امام بارگاہوں اور 782 کھلے مقامات پر عید اجتماعات کے سکیورٹی فرائض 43427 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کاروں نے ہائی الرٹ ہوکر پوری جانفشانی سے سر انجام دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، آئی ٹی برانچ، ٹریفک پولیس، سیف سٹی اتھارٹی سمیت تمام شعبوں میں متعین افسران و اہلکاروں نے عید الفطر کی بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں مستقبل میں بھی اسی طرز پر فرائض کی بہترین ادائیگی سے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر چاند رات اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے صوبہ بھر میں جامع حکمت عملی کے تحت سپیشل کریک ڈاؤن جاری رہا اور صوبہ بھر میں سینکڑوں قانون شکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی اوز نے اس سلسلہ میں زیروٹالرنس پالیسی اپنائی اور خطرناک سرگرمیوں میں ملوث قانون شکن افراد کو پابند سلاسل کرتے رہے۔ راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک جبکہ بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور گوجرانوالہ پولیس کو اسپیشل اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی اسی حوالے سے شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات  کروائے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور ون ویلنگ میں ملوث قانون شکن افراد کو قانون کی گرفت میں لایا گیا جبکہ صوبے کے تمام تفریحی مقامات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی اتھارٹی اور سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے مسلسل24/7 مانیٹرنگ جاری رہی۔  عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی سپشل مہم جاری رہی اور دھاتی ڈور و پتنگ سازی، اسکی خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 230 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, May 5, 2022