آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی چاند رات اور عید کے دنوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت۔
تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی اوز کو ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایات جاری
لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک، بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور گوجرانوالہ پولیس کو اسپیشل اقدامات کرنے کی ہدایت۔
شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے ہونی کھیل میں ملوث افراد کی عید حوالات میں گزرے گی۔ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے چاند رات اور عیدالفطر کی چھٹیوں میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے صوبہ بھر میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنیکی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے قانون شکنوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی اوز اس سلسلہ میں زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں اور خطرناک سرگرمیوں میں ملوث قانون شکن افراد کو پابند سلاسل کریں۔۔ راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس کو خصوصی ٹاسک جبکہ بڑے شہروں راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان اور گوجرانوالہ پولیس کو اسپیشل اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر دوسروں کی خوشیاں خراب کرنے والوں سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔۔۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی اور سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے 24/7 مانیٹرنگ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات بارے بتایا کہ شہریوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں گے اور ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے ہونی کھیل میں ملوث افراد کی عید حوالات میں گزرے گی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جبکہ ون ویلنگ کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جامع پلان اپناتے ہوئے فوری اقدامات کریں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہیں اس سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی چھٹیوں میں پتنگ بازی کرنے والے بھی قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے اور دھاتی ڈور و پتنگ سازی اور اسکی خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 227 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, May 1, 2022