آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پرصوبہ بھر کے سیکیورٹی انتظامات فائنل

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پرصوبہ بھر کے سیکیورٹی انتظامات فائنل
 عید الفطر کے25525 اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 43427 سے زائد افسران و اہلکار اور رضا کارسکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
 لاہور میں پانچ ہزار سے زائد افسران و اہلکار اور رضا کار4922 مساجد، امام بارگاہوں اور191کھلے مقامات پر عید اجتماعات کی سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس
حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔  
پولیس ٹیمیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان
سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، اور سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ عید الفطر پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں پولیس افسران و اہلکار بھرپور جوش و جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ ا پنے فرائض ادا کریں گے تاکہ شہری بلاخوف و خطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ عید الفطر پر صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے حساس مساجد، امام بارگاہوں، کھلے اجتماعات پر ہونے والے عید اجتماعات اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ تفریحی مقامات، پبلک پارکس اور عوامی مراکز کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مصروف شاہرات پر ٹریفک کی اضافی فورس تعینات رہے گی جبکہ ڈولفن، پیرواور دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشت کومزید موثر بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے تمام سپروائزری افسران کو سکیورٹی پلان کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھرمیں مساجد، امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پولیس ٹیمیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اور سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، اور سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں عید الفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی بارے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پرصوبہ بھر کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورصوبہ بھر میں عید الفطر کے25525 اجتماعات کا سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ہے۔  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 24743 مساجد، امام بارگاہوں اور782کھلے مقامات پر عید اجتماعات ہو ں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 43427 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کار عید الفطرفرض شناسی کے جذبے سے سرشار ہوکر فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 4922 مساجد، امام بارگاہوں اور191کھلے مقامات پر عید اجتماعات منعقد ہو ں گے جن کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کار عید الفطرکی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ حساس مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے جبکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سیف سٹی اتھارٹی اور سنٹرل پولیس آفس سے نماز عید اور سکیورٹی انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 226 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, May 1, 2022