آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا احمد پور شرقیہ، بہاولپور میں فائرنگ سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا احمد پور شرقیہ، بہاولپور میں فائرنگ سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے احمد پور شرقیہ، بہاولپور میں فائرنگ سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے  ۔
آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور سفاک ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فی الفور فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 225 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, April 30, 2022