مری میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے پنجاب پولیس کا احسن اقدام، آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مری ٹورازم پولیس کا آغاز کر دیا۔

مری میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے پنجاب پولیس کا احسن اقدام، آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مری ٹورازم پولیس کا آغاز کر دیا۔
آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے لوئر ٹوپہ کے مقام پر مری ٹورازم پولیس کا افتتاح کیا۔  
مری ٹورازم پولیس کے لئے ابتدائی طور پر 150 پولیس افسران و اہلکار، ایک خصوصی ٹورسٹ وین، 03 خصوصی طور پر تیار گاڑیاں، 25 موٹر سائیکلز، گھڑ سوار دستہ شامل ہیں۔ آر پی او راولپنڈی
پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد ٹورازم پولیس پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات کٹاس راج، ننکانہ اور فورٹ منرو میں بھی شروع کی جائے گی۔ اشفاق احمد خان
سیاحوں کی سہولت کے لیے عید کی چھٹیوں سے قبل مری ٹورازم پولیس کا آغاز کیا گیا ہے جو 24/7 فرائض سرانجام دے گی۔سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک
عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ کے لیے سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی
مری آنے والے سیاح راہنمائی کے حصول یا ایمرجنسی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس ہیلپ لائن 1757 پر کال کریں۔ سی پی او عمر سعید ملک

پنجاب کے خوبصورت سیاحتی مقام مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب پولیس کا احسن اقدام،آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے مری ٹورازم پولیس کا آغاز کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے لوئر ٹوپہ کے مقام پر مری ٹورازم پولیس کا افتتاح کیا، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بتایا کہ شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے تھانہ پتریاٹہ اور تھانہ پھگواڑی بھی آج سے  ہی فنکشنل کر دیئے گئے ہیں، مری میں ایس پی کوہسار پہلے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ مری ٹورازم پولیس کے لیے خصوصی طور  پر تربیت یافتہ  فورس تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ فورس تعینات کی گئی ہے جس میں مرد اور خواتین افسران و اہلکار شامل ہیں,آر پی او نے مزید کہا کہ مری ٹورازم پولیس میں ابتدائی طور پر 150 پولیس افسران و اہلکار، ایک خصوصی ٹورسٹ وین، 03 خصوصی طور پر تیار گاڑیاں، 25 موٹر سائیکلز، گھڑ سوار دستہ شامل ہیں جس میں بعد ازاں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مری ٹورازم پولیس کو خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم کی گئی ہیں جبکہ مری  ٹورازم پولیس سیاحوں کے لیے خصوصی ٹورازم وین بھی تیار کی گئی ہے،سیاحوں کی حفاظت و سہولت کے لیے ٹورازم پولیس میں گھڑ سوار اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے، آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ مری ٹوررازم پولیس سیاحوں کو مدد، تحفظ اور سہولت فراہم کرتے ہوئے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرے گی جبکہ مری میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع جہاں سیاحتی مقامات موجود ہیں جیسا کہ فورٹ منرو، ننکانہ، کٹاس راج، کلر کہاڑ وغیرہ میں بھی پنجاب ٹورازم پولیس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
سی پی او  راولپنڈی عمر سعید ملک نے مری ٹورازم پولیس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری ٹورازم پولیس کا آغاز سیاحوں کی سہولت کیلئے خاص طور پر عید الفطر سے قبل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور سیاحوں کی حفاظت اور سہولت راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سیاحوں کے لیے مری ٹورازم پولیس 24/7 فرائض سرانجام دے گی،سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ کے لیے سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے، مری آنے والے سیاح راہنمائی کے حصول یا ایمرجنسی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس ہیلپ لائن 1757 پر کال کریں،سیاحوں کی آگاہی اور راہنمائی کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، چھٹیوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے  ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. مری ٹورازم پولیس کے افتتاح کے موقع پر پولیس افسران مقامی انتظامیہ کے افسران، بار کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور میڈیا رپورٹرزنے شرکت کی,آر پی او راولپنڈی نے  سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک, ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان, چیف ٹریفک آفیسر نوید ارشاد, ایس پی کوہسارحیدر علی اور یو ٹی اے ایس پی, ایس ایچ او مری, ایس ایچ او پتریاٹہ اور ایس ایچ او پھگواڑی کو ٹورسٹ فورس کے قیام میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

(ہینڈ آؤٹ 224 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, April 30, 2022