آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی تعریف

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی تعریف
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک آر پی اوز کانفرنس میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
عید الفطر میں سیاحتی سرگرمیوں کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اورجرائم کنٹرول میں بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک آر پی اوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی قیادت میں راولپنڈی پولیس جرائم کنٹرول اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے فرائض احسن انداز میں سر انجام دے رہی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے عید الفطر میں سیاحتی سرگرمیوں کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مری میں کپیسٹی سے زائد گاڑیوں اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مری میں پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان بھرپور محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں

(ہینڈ آؤٹ 223 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, April 29, 2022