آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کی 27 ویں شب، جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کی 27 ویں شب، جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور قومی رضاکار28019 اجتماعات اور 108 القدس ریلیوں کے سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔
 لاہور میں جمعتہ الوداع کے 5057 اجتماعات اور یوم القدس کی 03 ریلیوں کی سکیورٹی پر 41 گزیٹیڈ افسران سمیت5 ہزار سے زائد اہلکارتعینات ہونگے۔
سیف سٹی اتھارٹی اور سنٹرل پولیس آفس سے حساس اجتماعات اور مذہبی مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سپروائزری افسران سکیورٹی پلان کی خود نگرانی کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، جمعتہ الوداع اور یوم القدس کی ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور صوبہ بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب اور جمعتہ الوداع مساجد، امام بارگاہوں، مزارات سمیت تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حساس مذہبی مقامات کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو اور پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور سکیورٹی انتظامات کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سکیورٹی انتظامات کے دوران پولیس ٹیمیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کریں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی اور سنٹرل پولیس آفس سے حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے۔
ترجمان پنجا ب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، جمعتہ الوداع اور یوم القدس کی ریلیوں کی سیکیورٹی کیلئے 30 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں جمعتہ الوداع کے 28019 اجتماعات اور یوم القدس کی مناسبت سے 108 ریلیاں منعقد ہونگی جن کی سکیورٹی کے فرائض پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر سر انجام دیں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ سکیورٹی عملہ میں 240 گزیٹیڈ افسران اور 30ہزار سے زائد اہلکار، قومی رضاکار اور پولیس کے جوان شامل ہیں جبکہ جمعتہ الوداع پر حساس مقامات پر 114 واک تھرو گیٹس، 9151 میٹل ڈٹیکٹرز اور 4076 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے سکیورٹی انتظامات بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتا یا کہ لاہور میں جمعتہ الوداع کے 5057 اجتماعات جبکہ یوم القدس کی 03 ریلیاں منعقد ہونگی جن کی سکیورٹی کیلئے 41 گزیٹیڈ افسران اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اور قومی رضا کار تعینات کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے موثر بریفنگ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب کی تمام بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی چیکنگ کے عمل کومزید موثر بنایا گیا ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 220 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, April 28, 2022