آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد۔
موک ایکسر سائز میں ایس پی یو، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، ڈولفن، ٹریفک پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ دیگر اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
حساس دفتر کو محفوظ بنانے کے ساتھ افسران و اہلکاروں کی سیف روم میں منتقلی اور بحفاظت انخلاء کی پریکٹس کی گئی۔
فرضی مشقوں کا مقصد پولیس کے حساس اور ہائی پروفائل دفاتر کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، ڈولفن، ٹریفک پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس سمیت دیگر اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران سی پی او بلڈنگ پر دہشت گردوں کے فرضی حملے کو بروقت کاروائی سے ناکام بنایا گیا اور سکیورٹی پر مامور ایس پی یو اہلکاروں نے ایس او پیز کے مطابق اپنے رسپانس کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس سمیت حساس اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورایس او پیز کے مطابق اپنی کاروائی سر انجام دی۔حساس دفتر کو محفوظ بنانے کے ساتھ افسران و اہلکاروں کی سیف روم میں منتقلی اور بحفاظت انخلاء کی پریکٹس کی گئی۔ ہلاک دہشت گرد کی جامعہ تلاشی کے بعد پولیس کو حوالگی اور زخمی ملازمین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے فوری ہسپتال پہنچانے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں حساس دفاتر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موک ایکسر سائز باقاعدگی سے جاری رہتی ہیں اوران فرضی مشقوں کا مقصد پولیس کے حساس اور ہائی پروفائل دفاتر کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایسی مشقیں سکیورٹی اہلکاروں کو ایمرجنسی ایکشن کیلئے ہر وقت تیار رہنے اور رسپانس ریٹ کوبہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈی ایس پی سکیورٹی سی پی او رائے احسان نے ایس پی یو اہلکاروں کو بریفنگ دی اور سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے بارے ہدایات جاری کیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ 219 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Thursday, April 28, 2022