آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین پھالیہ روڑ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے رکشہ پر فائرنگ کی جس کی زد میں دو شخص اعجاز اور افضل جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منڈی بہاؤالدین پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کے ہمراہ جاں بحق اور 3 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا زخمی افراد میں عائزہ اقبال، ثمینہ بی بی، ذیشان شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 216 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, April 25, 2022