آئی جی پنجاب کا فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 214 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, April 22, 2022