آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے یوم حضرت علی ؓ کی مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے یوم حضرت علی ؓ کی مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے احکامات جاری کردئیے۔
صوبہ بھر میں 868 مجالس اور 234 جلوسوں کو تین درجاتی (تھری لئیر) سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
33000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کار یوم حضرت علیؑ پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
2649 پولیس قومی رضاکار، 267سپیشل پولیس اہلکار، 5270 رضاکار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی تمام سپروائزری افسران کو یوم حضرت علی ؓ کے سکیورٹی پلان کی خود نگرانی کی ہدایت
حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں 21رمضان المبارک،یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے منعقدہ جلوسوں اور مجالس کوتین درجاتی (تھری لئیر) فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز یوم حضرت علی ؓ کے سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سکیورٹی انتظامات کے دوران پولیس ٹیمیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اور اسلحہ کی نمائش،لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی یا نقص امن کی کوشش پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹس اور مقامات کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں جبکہ سپروائزری افسران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے موثر بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کرسکیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستے میں سادہ لباس میں کمانڈوز بھی تعینات کئے جائیں۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ حساس جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں 868 مجالس اور 234 جلوسوں نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 33000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رضا کار یوم حضرت علیؑ پر سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی عملہ میں 396 گزیٹیڈ افسران کے، 634 انسپکٹرز، 1305 سب انسپکٹرز، 2176 اے ایس آئیز، 1442 ہیڈ کانسٹیبلز، 18861 کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ 2649 پولیس قومی رضاکار، 267سپیشل پولیس اہلکار، 3953 مرد رضاکار جبکہ 1317 خواتین رضاکار بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرکزی جلوس مبارک حویلی سے شروع ہوکرکربلا گامے شاہ اختتام پذیرہوگا جس کیلئے10ایس پیز،25 ایس ڈی پی اوز،80ایس ایچ اوز،374 اَپر سب آرڈینیٹ،208لیڈیز پولیس سمیت 5ہزارسے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ سیف سٹی اتھارٹی، سنٹرل پولیس آفس اور اور ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ جلوسوں اور مجالس کی عمارتوں اور روٹس پرضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لائٹنگ کا مکمل انتظام کیا جائے اورمجالس اور جلوسوں کے مقامات پرہنگامی صورتحال کیلئے ایمبولینس اورریسکیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی انتظامات کے دوران مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ مستقل رابطہ رکھا جائے اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر شہریوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور کرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی میں قطعی تاخیر نہ برتی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 213 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 22, 2022