بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سکھ یاتری پنجاب پولیس کی خدمات کے معترف ہوگئے۔

بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے سکھ یاتری پنجاب پولیس کی خدمات کے معترف ہوگئے۔
سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا۔
لاہور،ننکانہ، گوجرانوالہ، نارووال سمیت دیگر شہروں میں پنجاب پولیس نے ہمیں بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔ سکھ یاتریوں کا اظہار خیال
پنجاب پولیس کے جوانوں اور لیڈی اہلکاروں کی بدولت ہمارے بزرگوں نے مذہبی رسومات باآسانی ادا کیں۔ سکھ یاتری
جس جذبہ خدمت سے پولیس جوانوں نے ہمارا خیال رکھا اس پر ہم تہہ دل سے پنجاب پولیس کے شکر گذار ہیں۔ سکھ یاتری

بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتری پنجاب پولیس کی خدمات کے معترف ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ تہوار بیساکھی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے سینکڑوں سکھ یاتریوں پاکستان آئے اور لاہور،ننکانہ، گوجرانوالہ اور نارووال سمیت دیگر شہروں میں اپنے مقدس مقامات پر مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ٹیموں نے تمام اضلاع میں سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور مرد و خواتین بزرگ سکھ یاتریوں کو ہر ممکن مدد، اعانت و تحفظ فراہم کیا جس پر سکھ یاتری پنجاب پولیس کے جوانوں اور لیڈی اہلکاروں کی خدمات کے معترف ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا، سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ لاہور،ننکانہ، گوجرانوالہ، نارووال سمیت تمام مقامات پر پنجاب پولیس نے ہمیں بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے اور پنجاب پولیس کے جوانوں اور لیڈی اہلکاروں کی بدولت ہمارے بزرگوں نے مذہبی رسومات باآسانی ادا کیں۔ سکھ یاتریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی پولیس نے ہمیں وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جوہمارے پنجاب میں وزیروں کو فراہم کی جاتی ہے۔ بزرگ خاتون سکھ یاتری نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس نے ہمیں پردیس میں بالکل گھر جیسا ماحول فراہم کیا ہے اور جس جذبہ خدمت سے پولیس جوانوں نے ہمارا خیال رکھا اس پر ہم تہہ دل سے پنجاب پولیس کے شکر گذار ہیں۔ سکھ یاتریوں نے بہترین خدمات کی فراہمی پر پنجاب پولیس کے جوانوں کو سلام بھی پیش کیا۔

 

(ہینڈ آؤٹ 211 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Thursday, April 21, 2022