آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔
صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف7918 مقدمات درج اور 8500 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے 2032 مقدمات درج اور2069 افراد گرفتار کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس
لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب
رات کے اندھیرے میں پتنگ بازی کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ راؤ سردار علی خان
شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں تاکہ قانون شکنوں کے خلاف فوری کاروائی ہوسکے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ رات کے اندھیرے میں پتنگ بازی کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جبکہ آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن کئے جائیں اور دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اورا ستعمال میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں، اس خطرناک سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگر آئندہ کسی ضلع میں ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم میں تیزی لائی جائے،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں تاکہ قانون شکنوں کے خلاف فوری کاروائی ہوسکے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس کے ابتدائی تین ماہ میں صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف7918 مقدمات درج کرتے ہوئے 8500 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 639151پتنگیں اور 15859 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ صوبے کی دیگر رینجز کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے 2032 مقدمات درج کرتے ہوئے2069 افرادکو گرفتار کئے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف1136مقدمات درج کرتے ہوئے 1166افراد گرفتار کئے گئے۔ فیصل آباد ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 1327 مقدمات درج جبکہ 1395 افراد گرفتار کئے گئے۔ گوجرانوالہ ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 1719 مقدمات دج جبکہ 1958 افراد گرفتار کئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 522 مقدمات درج جبکہ 602 افراد گرفتار کئے گئے۔ ملتان ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف389 مقدمات درج جبکہ 423 افراد گرفتار کئے گئے۔ ساہیوال ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 254 مقدمات درج جبکہ 280 افراد گرفتار کئے گئے۔ سرگودھا ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 445 مقدمات درج جبکہ 466 افراد گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح بہاولپور ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 51 مقدمات درج اور 63 افراد کوگرفتارکیا گیا جبکہ ڈی جی خان ریجن میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 43 مقدمات درج اور 78 افرادکو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ 210 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, April 20, 2022