آئی جی پنجاب کا فیصل آباد میں جائیداد تنازع پرتین جبکہ سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کی ہلاکت کے واقعات کا بھی نوٹس

آئی جی پنجاب کا فیصل آباد میں جائیداد تنازع پرتین جبکہ سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کی ہلاکت کے واقعات کا بھی نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد اور آر پی او سرگودھا سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کاملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیصل آباد میں جائیداد تنازع پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا کے علاقے جھل سیال میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 209 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, April 19, 2022