آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور ہائی کورٹ میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے ورثاء اور وکلاء کی جانب سے سب انسپکٹر سلیمان پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار
آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب کی شہید سب انسپکٹر سلیمان کی فیملی سے اظہار تعزیت۔
لاہور 18 اپریل: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور ہائی کورٹ میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے ورثاء اور وکلاء کی جانب سے سب انسپکٹر سلیمان پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے.آئی جی پنجاب نے سی سی پی لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔تشدد کے نتیجہ میں سب انسپکٹر سلیمان شہید ہوگئے۔آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔لاہور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کی شہید سب انسپکٹر سلیمان کی فیملی سے اظہار تعزیت۔شہید کی نماز جنازہ کل ظفروال (ناروال) میں ادا کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 208 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************