آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤسردارعلی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سینئر افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ 207 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, April 18, 2022