ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک نے پروموٹ افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔
پروموٹ ہونے والے افسران میں سید خالد ہمدانی، صہیب اشرف، عاطف نذیر، محمد عادل میمن، اختر فاروق، فیصل شہزاد شامل ہیں۔
تمام افسران مثالی لیڈرز کا کردارادا کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں سپروائزری افسران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا تمام تمام افسران مثالی لیڈرز کا کردارادا کرتے ہوئے ماتحت فورس سے بہترین پرفارمنس لیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام افسران کمیونٹی اور جدید پولیسنگ کو شعار بنائیں اور جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات و انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور ہمیں نئے عہدے کے ساتھ ملنے والے فرائض کو مزید محنت، فرض شناسی اور بھرپور لگن کے ساتھ ادا کرنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ایس ایس پی کے عہدوں پر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک نے پروموٹ ہونے والے چھ افسران کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔پروموٹ ہونے والے افسران میں سید خالدمحمود ہمدانی، محمد صہیب اشرف، عاطف نذیر، محمد عادل میمن، اختر فاروق اورفیصل شہزاد شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی رینک پروموشن ملنے پر تمام افسران کو مبارک باد دی۔ترقی پانے والے افسران نے آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے زیادہ محنت اور جذبہ خدمت کے تحت اپنے فرائض ادا کریں گے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ 206 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




