آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات
صوبہ بھر میں ہونے والے 2480 پروگراموں کی سکیورٹی کے فرائض 12818 افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔
لاہور میں ایسٹر کے 622 پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 1176 افسران و اہلکار تعینات رہے ۔
پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس اپنے مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس  پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں گرجا گھروں کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے جس کے باعث مسیحی برادری نے پر امن ماحول میں اپنی مذہبی عبادات سر انجام دیں ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو ہدایات دیں تھیں کہ ایسٹر کی تمام دعائیہ تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے اور گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر پنجاب پولیس اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی مسرت میں برابر کی شریک ہے۔  راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام امن ومحبت کا فروغ اور خوشیاں بانٹنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی شہریوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پنجاب پولیس کے مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔۔

ترجمان پنجاب پولیس نے ایسٹر کے سکیورٹی انتظامات کی تفصیل بارے بتایا کہ ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں ہونے والے 2480 پروگراموں کی سکیورٹی کیلئے 12818 افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے جن میں 337 ڈی ایس پیز، 438 انسپکٹرز، 544 سب انسپکٹرز، 1388 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1236 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8875 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ لاہور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے اور صوبائی دارالحکومت میں ایسٹر کے 622 پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 1176 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دئیے ۔ اہم گرجا گھروں کے گردونواح میں ڈولفن ، پیرو اور پٹرولنگ فورسز کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ یقینی بنایا جبکہ پارکس اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی فورس تعینات کی گئی تھی جس کے باعث مسیحی برادری نے پر امن ماحول میں ایسٹر کی خوشیاں منائیں ۔

(ہینڈ آؤٹ 205 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, April 17, 2022