ماہ رمضان کے دوسرے جمعتہ المبارک اور مسیحی برادری کے گڈ فرائیڈے کے موقع پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

 ماہ رمضان کے دوسرے جمعتہ المبارک اور مسیحی برادری کے گڈ فرائیڈے کے موقع پرصوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
مساجدو امام بارگاہوں کی سکیورٹی فرائض افسران واہلکاروں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اداکئے۔
صوبہ بھر میں گڈ فرائیڈے کے2361پروگرامز کے سکیورٹی فرائض 11040افسران واہلکارتعینات رہے۔
آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسٹر کے موقع پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ماہ رمضان کے دوسرے جمعتہ المبارک اور مسیحی برادری کے گڈ فرائیڈے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اور ہزاروں اہلکاروں و افسران نے صوبے کے تمام اضلاع میں مساجد، مدارس و امام بارگاہوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے سکیورٹی فرائض اداکئے۔ آئی جی پنجاب نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ذاتی نگرانی میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعتہ المبارک اور گڈ فرائیڈے کا سکیورٹی پلان تشکیل دیں اورسکیورٹی انتظامات کے دوران جدید ٹیکنالوجی بشمول واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ان احکامات کی روشنی میں ماہ صیام کے دوسرے جمعہ اورمسیحی مقدس دن گڈ فرائیڈے کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورمسلم و مسیحی شہریوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی عبادات ادا کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تمام اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور مدارس پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے اور مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی منتظمین کے ساتھ مل کر ایس او پیز کے مطابق یقینی بنائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گڈ فرائیڈے کے2361پروگرامز کے سکیورٹی فرائض 11040افسران واہلکارتعینات رہے۔ سکیورٹی سٹاف میں 338 ڈی ایس پیز، 412 انسپکٹرز، 464 سب انسپکٹرز، 1250 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،757 ہیڈ کانسٹیبلز اور 7819 کانسٹیبلز شامل  تھے جبکہ 153 واک تھرو گیٹ، 1778 میٹل ڈٹیکٹرز اور 1776 سی سی ٹی وی کیمرے بھی سکیورٹی انتظامات میں استعمال ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گڈ فرائیڈے کے موقع پر 622 پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 1176 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیے جبکہ اہم گرجا گھروں کے گردونواح میں ڈولفن، پیرو اور پٹرولنگ فورسز کی ٹیمیں
مسلسل پٹرولنگ یقینی بناتی رہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات کے مطابق ایسٹر کے موقع پر بھی مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں گے اور صوبہ بھر میں ہزاروں افسران و اہلکار مسیحی شہریوں کو انکے مذہبی تہوار کے موقع پر پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 202 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 15, 2022