آئی جی پنجاب کا سیالکوٹ کے علاقہ میترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا سیالکوٹ کے علاقہ میترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او سیالکوٹ کو واقعہ کی تمام پہلووں سے انکوائری کرنے کا حکم
زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سیالکوٹ کے علاقہ میترانوالی میں مبینہ طور پر آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو واقعہ کی تمام پہلووں سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ بمبانوالا کے علاقہ میترانوالی میں گھر میں نامعلوم آتش گیر مواد کے پھٹنے سے 3 افراد، 13 سالہ عبداللہ، 35 سالہ کرن اور 37 سالہ نگینہ کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جبکہ نبیلہ بی بی بعمر 40 سال اور ملیحہ بعمر 6 ماہ زخمی ہوئی ہیں پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 197 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, April 11, 2022