آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 33731 اشتہاری ملزمان اور 16632 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف11197 مقدمات درج جبکہ 11193 گرفتار کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس
گرفتار افراد کے قبضے سے 357 کلاشنکوف، 848رائفلز، 1118شارٹ گنز، 9087 پسٹل اور 160018 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
سپروائزری افسران اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب
منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ سماج دشمن عناصر بالخصوص اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں اور منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کی مدد سے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عمل مزید موثر ہو رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو بھی پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے رواں برس کے دوران ہونے والے کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 33731 اشتہاری ملزمان اور 16632 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف11197 مقدمات درج جبکہ 11193 گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے 357 کلاشنکوف، 848رائفلز، 1118شارٹ گنز،   9087 پسٹل اور 160018 گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبائی دارالحکومت لاہور سے 2739 اشتہاری ملزمان اور3593 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں گرفتار افراد کے قبضے سے  غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 1203مقدمات، 1214گرفتار جبکہ 5کلاشنکوف، 90رائفلز، 41شارٹ گنز، 1014پسٹلز اور 6677 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح صوبے کے دیگر رینجز اور اضلاع میں بھی پیشہ ور مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور  قانون شکنی کے مرتکب افراد کو پابند سلاسل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 195 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 8, 2022