پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پرلاہور اور راولپنڈی پولیس کو شاباش
ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بھی افسران واہلکاروں نے بہترین فرائض سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب
سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور،سیف سٹی اتھارٹی، سپیشل برانچ، آر پی او اور سی پی اوراولپنڈی اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آئی جی پنجاب
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار کررہی ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پر لاہور اور راولپنڈی پولیس کے سپروائزری افسران اورپولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دوران سیریز سکیورٹی اورٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کیلئے بھی افسران واہلکاروں نے بہترین فرائض سر انجام دے کر ثابت کیا کہ پنجاب پولیس ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور،سیف سٹی اتھارٹی، سپیشل برانچ، آر پی او اور سی پی اوراولپنڈی اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ہائی پروفائل بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا قابل ستائش ہے اورافسران کے ساتھ ساتھ تمام ٹریفک وارٖڈنز اور لیڈی اہلکاروں نے بھی احسن انداز میں فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار کررہی ہے اور مستقبل میں دیگر ممالک سے آنے والی کرکٹ ٹیموں کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔راؤ سردار علی خان نے افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیں، محکمے میں ہر سطح پر انکی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 194 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************