وہاڑی میں غیرت کے نام پر 16 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین،چچا قاتل جبکہ والد ماسٹر مائنڈ نکلا۔تمام ملزمان گرفتار
وہاڑی پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم (چچا) ریئس بھٹی کو راولپنڈی سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کل اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز نے کیس کی خود نگرانی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔
تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز
پنجاب پولیس وہاڑی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 16 سالہ اسماء کے سفاک قاتلوں کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم (چچا) ریئس بھٹی کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے24 گھنٹے کے اندر راولپنڈی سے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز نے واقعہ کی تفصیلات بارے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کل اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر کیس کی خود نگرانی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔وہاڑی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مرکزی ملزم نے گرفتاری کے بعد واردات بارے حیران کن انکشافات کئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسماء کو اس کا باپ رفیق بھٹی ملتان سے لے کر آیا اور اسی نے دیگر تین بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ قتل کے بعد منصوبہ کے مطابق رفیق مدعی بن گیا اور رئیس ملزم کو رفیق نے کچھ روز بعد اسے معاف کردینا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او طارق عزیز نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مقدمے کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروا رہا ہو ں اوراس افسوس ناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 193 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
