آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔
گزشتہ تین ماہ صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 9860 مقدمات اور 5435 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 624 لائسنس منسوخ کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2389مقدمات درج اور1543افراد گرفتار۔
رمضان المبارک کے دوران لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان
پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
صوبے کے تمام سپروائزری افسران نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وضع کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کو اپنی نگرانی میں مزید موثر بنائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری کو سختی سے یقینی بنایا جائے جبکہ پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف اِن ایکشن ہے اور رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرمجموعی طور پر 9860 مقدمات اور 5435 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 624 لائسنس منسوخ کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 2314 مقدمات اور 3280 افراد کو گرفتار کیا گیا،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1634 مقدمات اور 2155 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ کی نمائش پر 1117 مقدمات اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 4795 مقدمات درج کیے گئے اور 624 لائسنس منسوخ کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ایکشن بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 882 مقدمات جبکہ 1233 افراد کو گرفتار کیا گیا، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 304 مقدمات جبکہ 310 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ کی نمائش اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 1203 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور حساس علاقوں میں پٹرولنگ فورسز کی ٹیموں اور گشت کے اوقات کار کو بھی بڑھا دیا جائے گا تاکہ شہری محفوظ طور پر اپنی روز مرہ زندگی کے معمولات سر انجام دے سکیں۔
(ہینڈ آؤٹ 192 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************