آئی جی پنجاب کا لاہور اور سیالکوٹ میں پتنگ بازی/ دھاتی ڈور کے حادثات میں دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر اظہار برہمی

آئی جی پنجاب کا لاہور اور سیالکوٹ میں پتنگ بازی/ دھاتی ڈور کے حادثات میں دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر اظہار برہمی
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور اور آر پی او گوجرانوالہ سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔
متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلب کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کا حکم
آرپی او گوجرانوالہ نے ایس ایچ او نیکا پورہ اور متعلقہ بیٹ افسر کو معطل کر دیا۔
آئی جی پنجاب کی تمام اضلاع کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور اور سیالکوٹ میں پتنگ بازی/ دھاتی ڈور کے حادثات میں کم سن بچے سمیت دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پرسخت اظہار برہمی کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور اور آر پی او گوجرانوالہ سے واقعات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ دونوں واقعات کے متعلقہ سپروائزری افسران سے بھی جواب طلب کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ میں کم سن بچے کی ہداکت پر آر پی او گوجرانوالہ نے متعلقہ ایس ایچ او اور بیٹ افسر کو معطل کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ مذکورہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے لاہور اور سیالکوٹ پولیس سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کیے گیے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں زیرو ٹالرنس اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی کہ پتنگ بازی کی 15 پر شکایت کریں تاکہ خونی کھیل میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لاکر سخت سزائیں دلائی جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ 191 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, April 5, 2022