آئی جی کا وہاڑی کے نواح میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کا نوٹس

Apr 05, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے وہاڑی  کے نواحی گاؤں میں چچا کی جانب سے 16سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ہدایت کی کہ بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم چچا کو فوری گرفتار ی کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(روز نامہ جہان پاکستان)

***********