آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے پنجاب میں ٹریننگ کیلئے آئے پروبیشنری اے ایس پیز کی سی پی او میں ملاقات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے پنجاب میں ٹریننگ کیلئے آئے پروبیشنری اے ایس پیز کی سی پی او میں ملاقات
انڈر ٹریننگ 11اے ایس پیز کو 21ہفتوں کیلئے مختلف اضلاع میں فیلڈ اٹیچمنٹ پر بھجوایا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران سے ملاقات کی، پوری دیانتداری اور لگن سے کام کرنے کی نصیحت کی۔
مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، نئے رحجانات اور مہارتوں کو سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔راؤ سردار علی خان  
شہریوں کی خدمت اور حفاظت کو اپنا شعار بناتے ہوئے تھانوں میں آئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کریں۔آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس میں لیڈی افسران کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔راؤ سردار علی خان  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ  شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اورانکے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ پنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اوراس مقدس فریضے کی ادائیگی میں سپروائزری افسران کا کردار کلیدی نوعیت کا حامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نوجوان افسران جدید پولیسنگ، ہائی پروفیشنلزم اور خدمت خلق کے جذبے کو اپنا شعار بنا تے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ راؤ سردار علی خان نے زیر تربیت پروبیشنری افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ اٹیچ منٹ کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔ انہوں نے کہاکہ خود کو افسر سمجھنے کی بجائے اچھا لرنربنیں،فیلڈ ڈیوٹی میں حاصل ہونے والابیش قیمت تجربہ مستقبل میں کام آئے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پولیسنگ تجربے اور سیکھنے سے آتی ہے، دوران تربیت لگن اور محنت سے کام کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، نئے رحجانات اور مہارتوں کو سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ محنتی، دیانتدار اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنے والے ہی پولیس سروس میں کامیاب ہیں چنانچہ سپر وائزری افسران عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے نہ صرف مظلوم و مستحق شہریوں کے دست و بازو بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انڈرٹریننگ اے ایس پیز سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران سے ملاقات کی، پوری دیانتداری اور لگن سے کام کرنے کی نصیحت کی۔
انڈر ٹریننگ 11اے ایس پیز نے ایلیٹ ٹریننگ کالج بیدیاں میں چھ ہفتے دورانئے کی ٹریننگ مکمل کی ہے اور اب ان زیر تربیت افسران کو 21ہفتوں کیلئے مختلف اضلاع میں فیلڈ اٹیچمنٹ پر بھجوایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے لیڈی افسران سے گفتگو دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں لیڈی افسران کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی افسران اپنے کام سے دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ثابت ہوں اور خواتین شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ 190 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Monday, April 4, 2022