آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا وہاڑی میں چچا کی جانب سے 16سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
آئی جی پنجاب کا بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم چچا کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے وہاڑی کے نواحی گاؤں میں چچا کی جانب سے 16سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ہدایت کی کہ بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم چچا کو فوری گرفتار ی کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 189 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************