آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری
صوبہ بھر میں 28581 مساجد، 2228 امام بارگاہوں اور 411 دینی مقامات کی سکیورٹی کیلئے 18942 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ماہ صیام کے سکیورٹی انتظامات میں مساجد اور مدارس کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد پرائیویٹ گارڈز اور 44 ہزار سے زائد قومی رضا کار (والنٹئیرز) معاونت فراہم کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ضلعی انتظامیہ اور سپیشل برانچ کے ہمراہ مہنگے داموں اشیاء کی فروخت و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس ٹیمون کا کریک ڈاؤن بھی جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب پولیس
مساجد و مدارس، ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن سے امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے تمام مذہبی مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں جاری کردہ پلان کے مطابق صوبہ بھر میں 28581 مساجد، 2228 امام بارگاہوں اور 411 دینی مقامات کی سکیورٹی کیلئے 18942 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ بڑی مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے خواتین اہلکار بھی تعینات ہونگی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی استعمال کیے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں ماہ صیام میں سکیورٹی انتظامات میں مساجد اور مدارس کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد پرائیویٹ گارڈز اور 44 ہزار سے زائد قومی رضا کار (والنٹئیرز) بھی معاونت فراہم کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سحری و افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن، پیرو اور ضلعی پولیس کی دیگر ٹیمیں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات کی سکیورٹی اور پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مساجد و امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 05 ہزار سے زائد جوان فرائض انجام دیں گے۔لاہور میں سحر و افطار کے اوقات میں پولیس رسپانس یونٹس کی 110 ٹیمیں، ڈولفن سکواڈ کی307 ٹیمیں اور 84 تھانوں کی گاڑیاں پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں گے اور افطار کے وقت مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی اہلکاروں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور سپیشل برانچ کے ہمراہ مہنگے داموں اشیاء کی فروخت و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رہے گا اور حساس علاقوں میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ مساجد و مدارس، ضلعی انتظامیہ اور علمائے کرام کے ساتھ موثر کوارڈی نیشن سے امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 188 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************