آئی جی پنجاب کا رحیم یار خان میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب کا رحیم یار خان میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سابقہ مینیجر عامر زبیری نے فائرنگ کرکے راشد اور رمضان کو جاں بحق کیا پھر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او رحیم یار خان کو واقعہ کی انکوائری اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
لاہوریکم اپریل۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کا صادق آباد، رحیم یار خان میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو واقعہ کی انکوائری اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سابقہ مینیجر عامر زبیری نے نوکری سے نکالے جانے کے رنج میں عملے کی میٹنگ میں فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں راشد اور رمضان جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 186 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Friday, April 1, 2022