پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے45ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل پروبیشنری افسران کا سی پی اوکامطالعاتی دورہ

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے45ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام میں شامل پروبیشنری افسران کا سی پی اوکامطالعاتی دورہ
شرکاء کو پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس، سپیشلائزڈ فورسزسمیت آپریشنل طریقہ کار بارے آگاہی دی گئی۔
تھانے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ
خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ علی عامر ملک
پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ صاحبزادہ شہزاد سلطان

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب علی عامر ملک نے کہاہے کہ عوام کی جان وما ل کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بروقت اقدامات جاری ہیں اورپولیس اسٹیشن کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے آپریشنز کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیا جارہا ہے،منظم جرائم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے کہاکہ پولیس افسران واہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ٹریننگ و ریفریشر کورسز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ فیلڈ میں تعینات افسران پولیسنگ کے چیلنجز سے بہتر طور پر نبرد آزما ہوسکیں اور عوام کی خدمت و حفاظت کا عمل مزید بہترہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سول سروسز اکیڈمی پی اے ایس کیمپس سے آئے وفد میں 12خواتین افسران سمیت 40پروبیشنری افسران شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنزصاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز کامران عادل نے وفد کے افسرا ن کو پنجاب پولیس کی ورکنگ بارے بریفنگ دی اورشرکاء کو پنجاب پولیس کے پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس، سپیشلائزڈ فورسزسمیت آپریشنل طریقہ کار بارے آگاہی دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت ازالے کیلئے فیلڈ میں تعینات افسران کی باہمی کوارڈی نیشن انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ صاحبزادہ شہزاد سلطان نے بتایا کہ فری رجسٹریشن آف کرائم، اوپن ڈور پالیسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفد میں شامل پروبیشنری افسران نے پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور کے متعلق سوالات بھی پوچھے۔ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور وفد کے سربراہ کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 183 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, March 29, 2022