دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئین احسن رمضان آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے مہمان بن گئے۔
عالمی چیمپئین احسن رمضان کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کم عمر عالمی سنوکر چیمپئن کو گلے لگایا اور شاباش دی۔
احسن رمضان اچھرہ لاہور کے رہائشی، والدین کے بچھڑ جانے کے بعد بہن نے والدین کا پیار دیا۔
دن رات سنوکر کھیلی، اکثر اوقات کلب میں ہی سوجاتا تھا، احسن رمضان اپنی کہانی سناتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
احسن رمضان جیسے نوجوان ملک کے باقی بچوں اورکھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان اور کھلاڑی ملک کے اصل ہیرو ہیں جن کی ان تھک محنت، لگن اور آگے بڑھنے کا جذبہ پوری قوم کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔آئی جی پنجا ب نے کہاکہ پاکستا ن کیلئے دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئین کا اعزاز حاصل کرنانوجوان پلیئر احسن رمضان کا مثالی کارنامہ ہے اوراحسن رمضان جیسے نوجوان ملک کے باقی بچوں اورکھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ نوجوان اپنی تمام تر توجہ تعمیری سرگرمیوں کی جانب مرکوز رکیں اور جس فیلڈمیں بھی کام کریں، پوری دلجمعی اور بھرپور محنت کے ساتھ کام کریں۔ آئی جی پنجا ب نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے میں صحت مندانہ مقابلوں کی فضا کو فروغ دیتی ہیں اور اچھے کھلاڑی ملک و قوم کیلئے عزت و تکریم کا باعث بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئین احسن رمضان سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کم عمر عالمی سنوکر چیمپئن کو گلے لگایا اور شاباش دی اور ملک و ملت کیلئے عالمی چیمپئن کا اعزازحاصل کرنے پر احسن رمضان کو مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئین احسن رمضان آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے مہمان بن گئے۔ احسن رمضان نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی پنجاب نے عالمی چیمپئین احسن رمضان کی سنٹرل پولیس آفس اپنے دفتر مدعو کیا اور بھرپور عزت افزائی کی۔ احسن رمضان نے آئی جی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اچھرہ لاہور کے رہائشی ہوں والدین کے بچھڑ جانے کے بعد بہن نے والدین کا پیار دیا۔ احسن رمضان نے کہاکہ دن رات سنوکر کھیلی، اکثر اوقات کلب میں ہی سوجاتا تھا،وہ اپنی کہانی سناتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ احسن رمضان نے پنجاب پولیس کے سربراہ کی طرف سے ملنے والی پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کیلئے مزید عالمی ٹائٹلز جیتنے کا ارادہ ہے اور تمام تر توجہ پریکٹس اور آئندہ مقابلوں پر مرکوز ہے۔ احسن رمضان نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ والدین اپنے بچوں کو سپورٹس اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کریں تاکہ وہ بطور اتھلیٹ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے احسن رمضان کو پنجاب پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورسو وینئربھی دیا۔ اس موقع پر احسن رمضان کے کوچ شاہد حسین، مینیجرعمران نوشاہی سمیت دیگرافراد بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 178 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************



