آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ساہیوال میں 14 سالہ لے پالک لڑکی کو مبینہ طور پر جلا کر ہلاک کرنے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ساہیوال میں 14 سالہ لے پالک لڑکی کو مبینہ طور پر جلا کر ہلاک کرنے واقعہ کا نوٹس
ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر شاہ کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزم نے مبینہ طور پر لے پالک لڑکی کو آگ لگائی جو ہسپتال میں گذشتہ رات دم توڑ گئی۔ ڈی پی او ساہیوال
کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او ساہیوال
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او ساہیوال کو متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت، انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ساہیوال میں 14 سالہ لے پالک لڑکی کو مبینہ طور پر جلا کر ہلاک کرنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا گرفتار سفاک ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم دلبر شاہ نے مبینہ طور پر لے پالک لڑکی کو آگ لگائی جو ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ رات دم توڑ گئی۔ ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ نے بتایا کہ متوفی لڑکی کے حقیقی والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور ساہیوال پولیس نے  ایک گھنٹہ کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ساہیوال نے بتایا کہ متوفی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے جبکہ فرانزک ٹیمیوں نے اپنے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور کیس کی تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او ساہیوال کو متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 176 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 24, 2022