آئی جی پنجاب کا اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز رابرٹس کلب کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت کی اور ریجنل افسران سے خطاب بھی کیا۔

آئی جی پنجاب کا اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز رابرٹس کلب کا دورہ، اہم اجلاس کی صدارت کی اور ریجنل افسران سے خطاب بھی کیا۔

آئی جی پنجاب کی اسپیشل برانچ کو رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت۔

اسپیشل برانچ کی ورکنگ کو اپڈیٹ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مزید وسائل سے آراستہ کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

اسپیشل برانچ کی خالی آسامیوں پر سٹاف کی تعیناتی اور بھرتیاں بھی جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ راؤ سردار علی خان

اسپیشل برانچ فیلڈ افسران کی ورکنگ پرخصوصی نظررکھے اوران کی رپورٹس بروقت بھجوائیں تا کہ محکمانہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔ آئی جی پنجاب

 کرپشن کسی صورت قبول نہیں، کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، محکمے سے فورا نکال باہر کیا جائے گا۔راؤ سردار علی خان

منشیات کے منظم گروہ خصوصا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ اسپیشل برانچ پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جواہم اطلاعات کی بروقت حصول سے صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسپیشل برانچ کی ورکنگ کو اپڈیٹ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مزید وسائل سے آراستہ کیا جائے گا اورتمام خالی آسامیوں پر سٹاف کی تعیناتی اور بھرتیاں بھی جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ فیلڈ افسران و اہلکاروں کی ورکنگ پرخصوصی نظررکھے اوران کی رپورٹس بروقت بھجوائیں تا کہ محکمانہ احتساب کا عمل مزید تیز بنایا جا سکے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ اسپیشل برانچ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں پر خصوصی نظر رکھے تاکہ ذخیرہ اندوزی سے ناجائز منافع کمانے والے قانون شکنوں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزائیں دی جاسکیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کرپشن کسی صورت قبول نہیں، کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، محکمے سے فورا نکال باہر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے پتنگ سازی اور دھاتی ڈور بنانے والے افراد کے خلاف سٹینگ آپریشن لانچ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اس خطرناک کھیل میں ملوث افراد کو پابند سلاسل کیا جائے، تا کہ خونی کھیل میں ملوث میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی املاک پر قبضہ کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذاقبضہ مافیا کے خلاف خصوصی آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز رابرٹس کلب کے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کی اور تمام ریجنل افسران سے خطاب بھی کیا۔

ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بی اے ناصر نے آئی جی پنجاب کو سپیشل برانچ کی ورکنگ اور پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے منظم گروہ خصوصا تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد منشیات فروخت کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایاجائے اور اس برائی کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ تمام افسران وا ہلکاروں بھرپور محنت، فرض شناسی اورہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے نقص امن کے عزائم کو بروقت کاروائیوں سے ناکام بنایا جاتا رہے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے رابرٹس کلب میں موجود تاریخی لائبریری کا دورہ بھی کیا اورلائبریری میں موجود تاریخی دستاویزات اور ایف آئی آرز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بی اے ناصر نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو سووینیر پیش کیا۔

 

(ہینڈ آؤٹ 175 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 24, 2022