آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک کے میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک کے میلے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او اٹک کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اٹک میں میلے میں تلخ کلامی سے فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اٹک کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لا کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔
ڈی پی او اٹک نے  واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی رات گئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ، ڈی پی و اٹک نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کردیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فی الفور فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 174 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 23, 2022