آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر یوم پاکستان پر منعقدہ پروگرامز اور ریلیوں کے لیے سکیورٹی پلان جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر یوم پاکستان پر منعقدہ پروگرامز اور ریلیوں کے لیے سکیورٹی پلان جاری۔
صوبے کے تمام اضلاع میں 102 پروگرامز اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لیے 3792 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔
یوم پاکستان کے پروگرامز اور ریلیوں میں شریک خواتین شرکاء کی سکیورٹی کیلئے لیڈی کانسٹیبلز بھی مامور ہونگی۔ ترجمان پنجاب پولیس
شاہرات پر نکلنے والی ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
یوم پاکستان پروگرامز کے ساتھ ساتھ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تمام پروگرامز اور ریلیوں کی سکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر حساس پروگرامز اور ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار قومی جذبے کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ مرکزی شاہرات پر نکلنے والی ریلیوں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے جائیں اورسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پنجا ب نے کہا کہ یوم پاکستان پروگرامز کے ساتھ ساتھ لاہور میں پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اورسکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکار قومی جذبے کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو یوم پاکستان کے پروگرامز کی سکیورٹی کے حوالے سے جاری کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے یوم پاکستان کے سکیورٹی پلان بارے بتایا کہ یوم پاکستان پر صوبے کے تمام اضلاع میں 102 پروگرامز اور ریلیوں منعقد ہونگی جن کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طورپر 3792 افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے جبکہ قومی یک جہتی کے ان پروگرامز اور ریلیوں میں شریک خواتین شرکاء کی سکیورٹی کیلئے لیڈی کانسٹیبلز بھی مامور ہونگی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں منعقدہ تمام پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 173 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 22, 2022