آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 18815 اشتہاری ملزمان اور 12025عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سے 810 اشتہاری ملزمان اور 2301 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔
 سپروائزری افسران اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب
منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہوں اور مجرمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کی مدد سے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی وز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں سماج دشمن عناصر بالخصوص اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لاتے ہوئے عوام کی جان وما ل کے دشمن جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذامنظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کی مدد سے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری بارے تفصیل دیتے ہوئے بتایاکہ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 18815 اشتہاری ملزمان اور 12025عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیاہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں برس 810 اشتہاری ملزمان اور 2301 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے دیگر ریجنز بارے بتایا کہ شیخوپورہ ریجن سے 1330 اشتہاری ملزمان اور 934 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانوالہ ریجن سے 3492 اشتہاری ملزمان اور 2000 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔راولپنڈی ریجن سے 923 اشتہاری ملزمان اور 932 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا ریجن سے 1122 اشتہاری ملزمان اور 1381 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن سے 2250 اشتہاری ملزمان اور 1443 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ملتان ریجن سے 2162 اشتہاری ملزمان اور 757 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہیوال ریجن سے 1639 اشتہاری ملزمان اور599 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن سے 2376 اشتہاری ملزمان اور 658 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیاجبکہ بہاولپور ریجن سے 2711 اشتہاری ملزمان اور119 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دے رہی ہیں اوراشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 170 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Monday, March 21, 2022