آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں ان ایکشن۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں ان ایکشن۔
رواں برس صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 5450 مقدمات درج جبکہ 5656 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے 525570 پتنگیں اور 13359 ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 1269 مقدمات درج جبکہ 1303 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
 خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ شہری پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری 15 پر اطلاع کریں۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ تفریح کے نام پر خونی کھیل کھیلنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگر آئندہ کسی ضلع میں ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی آپریشن کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور والدین کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں لہذا شہری پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کرنے والوں کی فوری  15 پر اطلاع کریں، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے خلاف بھی ایکشن کیا جا رہا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 5450 مقدمات درج جبکہ 5656 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں سے 525570 پتنگیں اور 13359ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے ریجنز کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 1269 مقدمات درج جبکہ 1303 افراد گرفتار کئے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 1057 مقدمات درج جبکہ 1200افراد گرفتار کئے گئے۔ فیصل آباد ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 1271 مقدمات درج جبکہ 1175 افراد گرفتار کئے گئے۔ گوجرانوالہ ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 654 مقدمات دعج جبکہ 702 افراد گرفتار کئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 373 مقدمات درج جبکہ 404 افراد گرفتار کئے گئے۔ ملتان ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف287 مقدمات درج جبکہ 287 افراد گرفتار کئے گئے۔ ساہیوال ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 232 مقدمات درج جبکہ 246 افراد گرفتار کئے گئے۔ سرگودھا ریجن میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف 275 مقدمات درج جبکہ 306 افراد گرفتار کئے گئے۔ اسی طرح بہاولپور ریجن میں 26 مقدمات، 27 افراد گرفتار اور ڈی جی خان ریجن میں 6 مقدمات درج اور 6 افراد گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپیشل ٹیمیں پتنگ بازوں کے خلاف آج بھی مصروف عمل میں رہیں گے تاکہ کسی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔

(ہینڈ آؤٹ 168 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, March 20, 2022