پنجاب میں پانچ نئے تھانے بنانے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر نئے تھانوں کے اضلاع، نام اور حدود بارے احکامات جاری۔

پنجاب میں پانچ نئے تھانے بنانے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر نئے تھانوں کے اضلاع، نام اور حدود بارے احکامات جاری۔
پنجاب کیبنٹ کی لاء اینڈ آرڈر پر سب کمیٹی نے راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ اور وہاڑی میں پانچ نئے تھانے بنانے کی منظوری دی تھی۔
راولپنڈی میں نئے تھانے کا نام چکری، فیصل آباد میں روشن والا، وہاڑی میں گڑھا موڑ اور اڈا جھل سیال جبکہ چنیوٹ میں کوٹ وسانہ ہوگا۔
نئے تھانوں کے قیام سے متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں کو سہولت حاصل ہوگی اور انہیں اپنی شکایات درج کرانے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن اور جدید وسائل کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے پنجاب کے چار اضلاع راولپنڈی، فیصل آباد، چنیوٹ اور وہاڑی میں پانچ نئے پولیس اسٹیشنز کے ناموں اور حدود بارے نوٹیفیکیشنز جاری کر دئیے ہیں اور بہت جلد ان تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر اور وسائل کی فراہمی کا کام شروع ہو جائے گا۔ پنجاب کیبنٹ کی لاء اینڈ آرڈر پر سب کمیٹی نے صوبے میں پانچ نئے تھانے بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے نوٹیفیکیشنز جاری کر دئیے اور انکی کاپیاں متعلقہ آر پی اوز، سی پی اوز،  ڈی پی اوز اور دیگر سرکاری اداروں کو بھی بھجوا دی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی میں نئے تھانے کا نام چکری ہوگا اور اسکی حدود چکری اور اس سے ملحقہ علاقوں کی آبادی پر مشتمل ہوگی۔ فیصل آباد میں نئے تھانے کا نام روشن والا ہے اور اسکی حدود ڈجکوٹ کے 23 دیہاتوں اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہوگی۔ وہاڑی میں دو نئے تھانوں کی منظوری دی گئی ہے پہلے تھانے کا نام گڑھا موڑ  ہے اور اس کی حدود 30 دیہاتوں اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہوگی۔ وہاڑی کے دوسرے نئے تھانے کا نام اڈا جھل سیال ہے اور اس کی حدود 35 دیہاتوں اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہوگی۔ چنیوٹ میں منظور ہونے والے نئے پولیس اسٹیشن کا نام کوٹ وسانہ ہے اور اسکی حدود 35 دیہاتوں اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہوگی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ نئے تھانوں کے قیام سے متعلقہ علاقوں کے رہائشی شہریوں کو خصوصی سہولت حاصل ہوگی اور شہریوں کو شکایات درج کرانے دور دراز نہیں جانا پڑے گا اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نئے تھانوں کے قیام سے راولپنڈی، فیصل آباد، وہاڑی اور چنیوٹ کے تھانوں سے کام کا اضافی بوجھ بھی کم ہو گا اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی فراہمی کا عمل مزید بہتر اور تیز رفتار ہو جائے گا۔۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن، جدید وسائل کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور تھانہ ورکنگ کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 167 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Saturday, March 19, 2022