پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 13ویں لیڈی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 13ویں لیڈی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
13واں لیڈی ریکروٹ کورس ڈی جی خان، لیہ اورمظفر گڑھ سمیت 11 اضلاع کی 681 خواتین اہلکاروں 
نے پاس کیا ہے۔
 لیڈی اہلکاروں کو اسلحہ ہینڈلنگ، اینٹی رائٹس سمیت فیلڈ ڈیوٹی کیلئے درکار تمام مہارتوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق خواتین اہلکاروں کی تربیت اور ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب
پنجاب پولیس میں خواتین اہلکاروں و افسران کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خدمت کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ
لیڈی پولیس اہلکار عملی زندگی میں پولیس کے پاس آنے والی مظلوم و مجبور خواتین کی بھرپور مدد کریں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب

ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ عبد الکریم نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق خواتین اہلکاروں کی تربیت اور ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ عبدا لکریم نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خواتین اہلکاروں و افسران کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خدمت کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ نے کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں اور لیڈی پولیس اہلکاروں کی تربیت کا بھی وہی اعلی معیار رائج ہے جو مرد اہلکاروں کے لئے متعین کیا گیا ہے کیونکہ فیلڈ ڈیوٹی کے دوران انہیں ہر طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ راؤ عبدالکریم نے کہا کہ تربیت حاصل کر کے پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی اہلکاروں پر عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی بھاری ذمہ داری عائد ہو رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ خاص طور پر پولیس کے پاس آنے والی مظلوم و مجبور خواتین کی بھرپور مدد کریں گی اور یہاں سے حاصل کی گئی عمدہ و جدید تربیت کے ذریعے فیلڈ میں دیانت داری، جرات مندی اور خلوص دل سے اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔ ڈی آئی جی ٹریننگ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے ہمیشہ فرض شناسی کا اعلی مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے جو قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں تیرھویں لیڈی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں  بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور ڈی آئی جی احمد جمال الرحمن نے کہا کہ تیرھویں لیڈی ریکروٹ کورس میں ڈی جی خان، لیہ اور مظفر گڑھ سمیت 11 اضلاع سے لیڈی پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور 681 خواتین پولیس اہلکاروں نے یہ کورس کامیابی سے پاس کیا جن میں سے بڑی تعداد گریجوایٹس اور ماسٹر ڈگری ہولڈر خواتین افسران کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیڈی اہلکاروں کو 39 ہفتوں کے دورانیہ پر مشتمل جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ریکروٹ کورس کی تفصیلات بارے انہوں نے بتایا کہ کورس کے دوران لیڈی اہلکاروں کو اسلحہ ہینڈلنگ کے ساتھ اور فیلڈ ڈیوٹی کیلئے درکار تمام مہارتوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی جبکہ کسی ناخوشگوار صورت حال میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے اینٹی رائٹ فورس کی تربیت بھی دی گئی ہے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور نے کہا کہ لیڈی اہلکاروں کو دوران تربیت قانونی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر، اخلاقیات اور کردار سازی سے متعلق کورسز بھی کروائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب نے دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین افسران کو شیلڈز اور کیش انعامات سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والی خواتین اہلکاروں کا تعلق لودھراں، ڈی جی خان، ملتان اور لاہور سے ہے جن میں سے لودھراں پولیس کی ممتاز غلام رسول نے آل راؤنڈ فرسٹ پوزیشن جبکہ لاء میں پہلی پوزیشن  حاصل کی، اسی طرح ملتان پولیس کی عائشہ بی بی نے فائر اور پریڈ دونوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آل راؤنڈ میں دوسری پوزیشن ڈی جی خان پولیس کی انیلہ بختاور اور تیسری پوزیشن لاہور پولیس کی رباب مظہر نے حاصل کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر لیڈی اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال اور ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا حلف بھی لیاجبکہ پاس ہونے والی خواتیناہلکاروں کے چاک و چوبند دستوں نے ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب کو سلامی پیش کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور احمد جمال الرحمن، ایس پی ایڈمن اینڈ سکیورٹی طارق عزیز، کورس کمانڈر رانا محمد بلال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(ہینڈ آؤٹ 166 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, March 19, 2022