آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی 23ویں بیسک ایلیٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں بطور مہمان خصوصی شرکت
ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کا ہراول دستہ،مشکل سے مشکل آپریشن اور دہشت گردوں کے خاتمے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی جی پنجاب
ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پنجاب پولیس کے وقارکو بلند کیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کی نفری کو بڑھایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
اہلکاروں نے فائرنگ ٹیکینکس، فائٹنگ، مارشل آرٹس،دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے سمیت دیگر مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
ایلیٹ فور س کے جوانوں نے شہریوں کی جان و مال اورارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا حلف لیا۔
کورس مکمل کرنے والوں میں پنجاب پولیس کے 583 جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے 47 اہلکار شامل ہیں۔ کمانڈنٹ ایلیٹ ٹریننگ سکول
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کا ہراول دستہ ہے جس کے جانباز مشکل سے مشکل آپریشن کامیابی سے سر انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے فرائض کی ادائیگی میں خون، پسینے کے ساتھ ساتھ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پنجاب پولیس کے وقار کو بلند کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہائی پروفائل آپریشنز اور ڈیوٹیاں سر انجام دینے کیلئے ایلیٹ فورس کے جوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اپنے اچھے کام، مثبت رویے اور پیشے سے لگن کی بدولت سکیورٹی فورسز میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے اسی لئے ایلیٹ فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کی نفری کو بڑھایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایلیٹ فورس کے زیر تربیت اہلکاروں کو بہترین ماحول میں ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی انتہائی جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایلیٹ فورس کے جوان پوری دیانتداری اور نظم و ضبط سے سرانجام دیں اور معاشرے کا امن خراب کرنے والے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں۔آئی جی پنجاب نے ا یلیٹ فورس کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ایلیٹ اہلکاروں کو اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی کے تحت ادا کرنے کی تلقین کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں میں 23ویں بیسک ایلیٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 165 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************




