آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ہولی پر پنجاب پولیس کے ہندو ملازمین سے ملاقات/ انعام بھی دیا۔
کانسٹیبل ہنس راج اور کانسٹیبل نانو رام جیسے تمام اقلیتی افسران واہلکار پنجاب پولیس کا حسن اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بین المذاہب ہم آہنگی، امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام فروغ پاتا ہے۔ راؤ سردار علی
پنجاب پولیس فورس میں شامل تمام افسران و اہلکار ایک فیملی کی طرح ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ مسیحی، ہندو سمیت دیگراقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا حسن اور قیمتی سرمایہ ہیں اور انکے حقوق کے تحفظ پنجاب پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہولی کے تہوار پر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے دو کانسٹیبلان کو سنٹرل پولیس آفس مدعوکیا اور کیش انعامات سے انکی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ہنس راج اور کانسٹیبل نانو رام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بین المذاہب ہم آہنگی، امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام فروغ پاتا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پولیس فورس میں شامل تمام افسران و اہلکار ایک خاندان کی مانند ہیں اورایک دوسرے کی مذہبی اقدار اور تہواروں کیلئے احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اور پنجاب پولیس اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے جبکہ صوبے کے تمام اضلا ع میں مائنارٹی پروٹیکشن سیلز بھی کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے دو ہندو ملازمین کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 164 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


