پنجاب ہائی وے پٹرول عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کیلئے سرگرم عمل۔ 2022کے ابتدائی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
صوبہ کی تمام شاہرات پر قوانین کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 6005 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3965، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 231 اور منشیات کے جرائم میں 259 مقدمات درج کئے گئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کی مد میں ملزمان سے 14کلاشنکوف، 17 رائفلز، 19گنز، 180پسٹلز برآمدکئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے 207 اشتہاری مجرمان اور 127 عدالتی مفروران کو گرفتار بھی کیا۔ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی شاہرات پر پی ایچ پی ٹیموں کو اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت۔
جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار خان کی ہدایت پر صوبے کی تمام ہائی ویز پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اپنے بیٹ ایریاز میں فرسٹ رسپانس فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر رہی ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی تمام ریجنز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور مزید بہتری کیلئے فیلڈ وزٹس کرکے انسپکشن میں تیزی لائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں اپنے عزم ”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“کے تحت شاہرات پر شہریوں کی خدمت اور فرائض میں شب و روز مصروف ہیں۔پی ایچ پی کی سال رواں کے ابتدائی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنوری و فروری کے دوران پی ایچ پی کی ٹیموں نے 6005 مقدمات بشمول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3965، ناجائز اسلحہ رکھنے پر231 اورمنشیات و شراب نوشی کے جرائم میں 259 مقدمات درج کئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر3962، سبز نمبر پلیٹ و نیلی بتی لگانے پر 80، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 47، بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر 695اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی سلنڈر لگانے پر 596مقدمات قائم کئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 231 مقدمات درج کر کے 14کلاشنکوف، 17رائیفلز،19 گنز، 180 پسٹل بر آمد کیں اور منشیات فروشی کے 259مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4026 لیٹر شراب اور 21.67 کلو گرام چرس برآمد کی۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے 207اشتہاری مجرمان اور 127 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا اور دوران سفر مشکلات میں 24170 مسافروں کو مدد فراہم کی،146 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا۔ علاوہ ازیں 5115 کلو گرام مضر صحت گوشت، 10680 پتنگ، 280 چرخی ڈور، 04 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیں اور شاہرات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1651 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کروائیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے اور اسی جذبے کے تحت پی ایچ پی افسران و اہلکار اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اورٹریفک حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر پاسداری سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 163 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************